the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر ملک کے سارے رانگ نمبرز بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پیچھے پڑگئے،مودی کے حامیوں کی توپوں کا رخ عامر خان کی طرف ہو گیا۔

عامر خان نے ملک میں مسلمانوں اور اقلیتوں سے ہونےوالے نارروا سلوک پر آواز اٹھائی تومودی کے حمایتی بھڑک گئے، اشتہارات میں کام نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

سوشل میڈیا پر اداکار انوپم کھیر بھی بولے کہ بھارت نے ہی آپ کو عامر خان بنایا ہے۔بی جے پی رہنما بھی بالی وڈ اداکار پربرس پڑے۔ دوسری جانب دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے عامر خان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے ایک ایک لفظ کوسچ قرار دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان Sambit Patra نے کہا کہ عامر خان کے بیان سے



بھارتیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔کانگریس بھی عامرخان کی حمایت میں سامنےآ گئی ،پارٹی ترجمان ابھیشیک منیو نے کہا کہ عامر کا بیان لاکھوں بھاریتوں کے احساسات کی ترجمانی ہے۔

دہلی میں منعقدہ رام ناتھ گوئنکا صحافت ایوارڈ کی تقریب میں عامر نے کہا تھا کہ ’’جب میں گھر پر اپنی اہلیہ کرن سے بات کر رہا تھا تو انھوں نے کہا ’’کیا ہمیں ملک چھوڑ دینا چاہیے؟‘‘ عامر کا کہنا تھا کہ’’یہ کرن کی جانب سے دیا گیا بڑا بیان ہے۔ وہ بچوں کے بارے میں فکرمند ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے ڈرتی ہیں۔ وہ ہر دن اخبار کھولتے ہوئے خوفزدہ رہتی ہیں۔‘‘

عامر خان نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ ملک میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔ عامر خان کے اس بیان کے بعد مودی کا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے رویے کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.